بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر رکن منتخب

نیویارک(سی این پی)بھارت سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر رکن منتخب ہو گیا۔بھارت کو اقوام متحدہ کے 192 میں سے 184 ممالک نے ووٹ دیے جس کے بعد بھارت یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2022 تک کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے بھی غیر مستقل نشست پر سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت 1950، 1967، 1972، 1977، 1984، 1991 اور 2011 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔دوسری جانب ترکی کے ولکان بزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں