نیپال کی قومی اسمبلی نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے کا نیا نقشہ منظور کر لیا

کھٹمنڈو(سی این پی)نیپال کی قومی اسمبلی نے نیا نقشہ منظور کر لیا ہے جس میں بھارت کے زیر قبضہ علاقے کو اپنی حدود کا واضح حصہ دکھایا گیا ہے۔بھارت نے اپنی مذموم توسیع پسندانہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے اس وقت 4 ہمسایہ ممالک پاکستان، چین، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع کر رکھی ہے، چند روز قبل بھارت کی جانب سے اسی طرح کی ایک سرحدی خلاف ورزی کے دوران چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سمیت 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔بھارت نے نیپال کے ایک سرحدی علاقے پر بھی زبردستی قبضہ کر کے شاہراہ تعمیر کر رکھی ہے جس پر نیپال کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا، اب نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کیا ہے جس میں بھارت کے زیر تسلط علاقے کو زیادہ واضح طور پر اپنی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور بھارتی میڈیا نیپال کے خلاف بھرپور پراپیگنڈہ شروع کئے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں