ایتھوپیا میں 10 ویں صوبے کا قیام

ہواسہ(سی این پی)ایتھوپیا میں عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اپنا صوبہ قائم کرنے کا فیصلہ کرنے والے صیدامی نسلی گروہ نے سرکاری طور پر ملک کے دسویں صوبے کو تشکیل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف درجنوں نسلی گروہوں کی میزبانی کرنے والے جنوبی صوبے کو ایک سرکاری تقریب کے ساتھ صیدامی گروہ کے علاقوں کی انتظامیہ کو صیدامیوں کو دے دی گئی۔اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی شہر ہواسہ اس نئے صوبے کا صدر مقام ہوگا اور صوبائی اسمبلی اور کابینہ کا قیام عنقریب عمل میں لایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں