کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر نیٹو کا آپریشن پلان

برسلز(سی این پی)نیٹو نے کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایک آپریشن منصوبہ قبول کر لیا۔سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو کسی ممکنہ دوسری لہر کی تیاریوں میں ہے۔ وزرا دفاع نے ایک نئے آپریشن پلان، طبی سازو سامان کی ذخیرہ اندوزی اور لازمی طبی سازو سامان کی سرعت سے ترسیل کے لیے ایک فنڈ پر مطابقت قائم کی ہے۔اسٹولٹن برگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔نیٹو کا بنیادی فرض دفاع اور غیر قانونی حرکات کا سد باب ہونے کا ذکر کرنے والے اسٹولٹن برگ نے واضح کیا ہے کہ وزرا دفاع نے کووڈ۔19 کی ممکنہ دوسری لہر کے پیشِ نظر ایک منصوبے کی تشکیل پر غور کیا۔انہوں نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شعبہ صحت کے بحران کو کسی سلامتی بحران کی ماہیت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں