بر اعظم ایشیا اورافریقہ میں وائرس کے منفی اثرات بدستوربرقرار

نئی دہلی(سی این پی)بر اعظم ایشیا میں کورونا وبا کے مرکز بھارت میں مصدقہ مریضوں اور اموات کا عمل بدستور جاری ہے۔ ایک دن میں مزید 342 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 12 ہزار 604 جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 87 افراد وائرس سے جان کی بازی ہارے ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد اڑھائی ہزار کے اضافے سے 1 لاکھ 97 ہزار تک ہو گئی ہے۔چین میں دوسری کورونا کی دوسری لہر کے خدشات تا حال سچ ثابت نہیں ہوئے ملک میں محض 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب میں مزید 48 افراد وائرس سے شکست کھا گئے جبکہ 4 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کل مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی۔گو کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی تشخیص دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی بعد میں ہوئی تھی تو اب یہ ملک وبا کی فہرست میں سعودی عرب کے ساتھ آن کھڑا ہوا ہے، ملک میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔آذربائیجان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد ہلاک جبکہ 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیلا روس میں وبا سے 331 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو اس ملک میں 57 ہزار کورونا مریض موجود ہیں۔مصر میں ایک دن میں 88 اموات سے جانی نقصان 1 ہزار 938 ہو گیا ہے تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار کی حد کو پار کر گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کووڈ۔19 سے اموات اور نئے مریضوں کی تشخیص کے عمل میں بلندی کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ملک میں جانی نقصان 1 ہزار 139 اور 1 لاکھ 46 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔856 اموات ہونے والے عراق میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد اب ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔یمن سے بھی اب کرونا کے حوالے سے حکومتی ذرائع سے خبریں موصول ہونی شروع ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں