کرونا مریض کے تابوت سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

برازیلیا(سی این پی) برازیل میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرے تابوت برآمد کرلیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین پولیس نے ریاست گوئز میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرونا مریض کے تابوتوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ جنازے کے دوران دو تابوتوں کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا اور تابوت کے اندر 626 پائونڈ چرس موجود تھی۔ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ دو لوگوں کی لاشوں کو لے جارہا تھا جو پونٹا پورے شہر مٹو گروسو ڈو سول میں کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے تھے۔رپورٹ کے مطابق ملزم سے گاڑی کی دستاویزات مانگی گئیں تو وہ دینے میں ناکام رہا اور شک گزرنے پر پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو تابوتوں سے چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اسے منشیات گوئینسیا منتقل کرنے پر 950 پائونڈ ملنے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔خیال رہے کہ برازیل میں کرونا وائرس وبائی بیماری کا مرکز بن چکا ہے، مہلک وبا سے 45241 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 89 ہزار 923 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے یہ ریاست ہائے متحدہ سے باہر ہونے والی اموات اور انفیکشن دونوں ہی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں