سعودی حکومت نے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض (سی این پی )سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کے لیے نافذ کرفیو ختم کر دیا گیا ہے جب کہ اقتصادی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں نافذ کرفیواٹھا لیا گیا ہے۔ تاہم فی الحال مذہبی اجتماعات، بین الاقوامی سفر اور پچاس سے زائد افراد کے اجتماعی سماجی میل جول پر پابندی برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 24 مارچ کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 21 جون سے کرفیو کو مکمل طور پر ختم کر دے گی جبکہ اٹھائیس مئی سے سعودی عرب میں ملکی سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں