ہرات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ، 3 زخمی

ہرات(سی این پی )افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں پولیس کی گاڑی کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے گزشتہ روز بتائی۔ترجمان نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت ہرات شہر سے باہر ایک پولیس وین دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔عہدیدار نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کارروائیوں کے پیچھے طالبان باغیوں کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں