شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی قتل وغارت گری پر خاموشی اور آپریشن پر آواز اٹھانا بد اخلاقی ہے، سردار کلِچ

واشنگٹن(سی این پی )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ترکی کے سفیر سردار کلِچ نے امریکہ کے بین الاقوامی دینی آزادیوں کے کمیشن USCIRF کے پنجہ ٹائیگر آپریشن پر تنقید کرنے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سفیر سردار کلِچ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سینکڑوں شہریوں کو براہِ راست ہدف بنا کر قتل کر رہی ہے۔ اس قتل و غارت گری کے مقابل تو ہر کوئی مردوں جیسی چپ سادھے ہوئے ہے لیکن آپریشن کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک رویہ ہے”۔ کلِچ نے کہا ہے کہ ” USCIRF نے ترکی میں بھی دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کے قتل کے مقابل چپ سادھے رکھی۔ آپ کے امتیازی اخلاق اصل میں بد اخلاقی ہیں۔ دینی آزادیوں کے نام پر آپ جتنی بھی اقدار کے دفاع کا دعوی کرتے ہیں ان سب کے لئے آپ باعثِ شرمندگی ہیں۔ آپ پر افسوس صد افسوس”۔واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے، عراق کے شمال میں پولیس تھانوں اور فوجی اڈوں کے علاقوں میں حملوں میں اضافہ کر کے سرحد اور عوام کے تحفظ کے لئے خطرہ بنی ہوئی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف پنجہ عقاب اور پنجہ ٹائیگر آپریشنوں کا آغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں