کوروناوائرس ، دنیا بھرمیں ساڑھے4 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

واشنگٹن(سی این پی) دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، کورونا سے دنیا بھرمیں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 58ہزار سے تجاوز کر گئی ۔دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 4لاکھ 66 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد88 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں ایک روز میں 345 سے زائدافراد جان سے گئے۔اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 21ہزارسے تجاوز کرگئی۔امریکا میں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 18 ہزارسے زائد ہے۔ برازیل میں ایک ہی روز میں 1ہزار221 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد49 ہزارسے زائد ہوگئی ہے ۔ جبکہ مریضوں کی تعداد1لاکھ43ہزار سے زائد ہے۔روس میں 8ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5لاکھ 76ہزارسے زائد ہے۔اٹلی میں کوروناسے34 ہزارسے زائد افرادجاں بحق جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ38 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔اسپین میں 28ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 93 ہزارسے زائد ہے۔فرانس میں کورونا سے 29 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ60ہزارسے زائد ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 42ہزارسے زائد افرادجان سے گئے اور 3 لاکھ 3ہزار سے زائد افراد متاثرہیں۔ بھارت میں کوروناسے حالات مزید خراب ہوگئے ، بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں 15ہزار نئے کیسز رپورٹ ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد4لاکھ 11ہزارسے زائد ہے۔ایران میں 9ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 200,262 ہوچکی ہے۔ سعودی عرب میں 1230افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 54ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 86ہزارسے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے 47 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں