نائیجیریا،مسلح افراد کا دیہات پر حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

نائیجیریا(سی این پی)نائیجیریا کے شمال مغرب میں ہوئے ایک مسلح حملے میں23 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے زامفارا صوبے کے دیہات رواان ٹوفا پر حملہ کر دیا ،جس میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان محمد شیخو نے کہا ہے کہ علاقے میں حفاظتی اہلکاراور تحقیقات ٹیم روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ زمفارا میں 4 سال سے فولانی قبائلیوں اور مقامی کاشت کاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں