ریاض(سی این پی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جہاں دیگر شعبہ جات کی بندش کی گئی تھی وہیں تعلیمی اداروں کو بھی اس پابندی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہی تھی۔اس حوالے سے سعودی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے اسکولوں میں داخلوں سے متعلق اعلان کردیا ہے، یہ اقدام نرسری اور پرائمری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے خواہشمند والدین کی آسانی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نرسری اور پرائمری اسکولوں کی پہلی جماعت میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔وزارت تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس کے لیے طلبہ پیر 22 جون سے نور سسٹم کے توسط سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ نرسری کے لیے رجسٹریشن پیر 6 جولائی 2020 سے شروع ہوگی۔وزارت تعلیم نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری اسکول کی پہلی جماعت اور نرسری میں بچوں کے داخلے کا اندراج مکمل کرانے کے لیے نور سسٹم کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات پیش کریں۔وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق اس سال نرسری اور پرائمری اسکول کی پہلی جماعت میں داخلے کے اندراج کے لیے طبی معائنہ فارم کی شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک