چین کا بڑھتاخطرہ ،ہماری فوج اب دیگر ممالک میں اڈے بنائے گی،پومپیئو

واشنگٹن(سی این پی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے کہا ہے کہ یورپ میں متعین ہماری فوج اب چین کے خلاف دیگر ممالک میں اڈے بنائے گی ۔پومپیئو نےواشنگٹن میں واقع ایک نظریاتی ادارے جرمن مارشل فنصڈ کے زیر اہتمام ایک پینل سے خطاب کے دوران چین کے دنیا پر مرتب اثرات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اب چین نے بھارت، انڈونیشیا،ویت نام اور فلپائن کے لیے خطرہ بننا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہم یورپ میں متعین اپنی فوج کو دیگر علاقوں میں منتقل کر نے کا سوچ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس خطرے کے پیش نظر اپنے وسائل کے صحیح اور مناسب وقت پر استعمال کا اندازہ لگائیں گے جن میں خفیہ ایجنسیاں،فضائی قوتیں یا بحریہ بھی شامل ہو سکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں