ڈھاکا(سی این پی) بنگلادیش میں ہولناک حادثہ پیش آیا، دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے تئیس افراد زندگی کی باز ہار گئے، واقعے کے بعد دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، ریسکیو عملے نے 23 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، بھیانک حادثے کی وجہ اوور لوڈ بھی ہوسکتی ہے۔متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر بنگلادیش میں ضرورت سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کردیا جاتا ہے جو حادثے کا سبب بنتا ہے۔جہاز حادثے میں کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ مارننگ برڈ فیری نامی ایک جہاز مسافروں کو لیکر منشنگنگ شہر جارہا تھا۔ جبکہ دوسری کشتی سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تحقیقات جاری ہیں۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید