سیالکوٹ، نجی ہسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں بحق، مشتعل طلبہ کا ہسپتال پر دھاوا

سیالکوٹ(سی این پی)کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں حق ہوگیا، قریبی گورنمنٹ کالج کے مشتعل طلبہ نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔پتوال کے رہائشی 20 سالہ خرم رفیق کا ناک کا آپریشن کیا گیا اور اچانک خالت غیر ہو گئی۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا نے روڈ بلاک کر احتجاج کیا تو قریبی گورنمنٹ کالج کے مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دھاوا بول دیا، سینکڑوں مشتعل طلبا نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ فوٹیج میں طلبا کے چہرے بھی واضح نظر آ رہے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مشتعل طلبا نے ہسپتال کی او پی ڈی، ڈاکٹروں کے کمرے اور فارمیسی کو شدید توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں