لندن (سی این پی) برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم میں لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کاآغازکردیاگیا، وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگرہرشہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے تو قومی صحت کے ادارے پر دس کروڑ پائونڈ کا بوجھ کم ہوجائے گا۔برطانیہ یورپ میں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے اور موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اس مہم کو وزن گھٹاو این ایچ ایس بچائو کا نام دیا گیا ہے انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ میرے کورونا کے شکار ہونے کا ایک بڑا سبب میرا زیادہ وزن تھا۔برطانوی حکومت موٹاپے کیخلاف سرکاری مہم پرایک کروڑ پائونڈ خرچ کرے گی، یہ منصوبہ 12 ہفتوں پر مشتمل ہے، جس میں لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کورونا کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ ٹو ذیابیطس، بعض اقسام کے سرطان ،جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای)کے مطالعے کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا افراد میں موٹاپے سے موت کے خطرے میں 40 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید