اسلام آباد(سی این پی)پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل نیشنل ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں ملک ابرار حسین ، ڈاکٹر افضل بابر ، سیدطارق شاہ ، کاشف مرزا، مولانا عبدالقدوس محمدی ، ہدایت خان ، نواز پندرانی ، سلیم خان ، اختر ارائیں ،فضل حسین، پرویز حسین ،چودھری اقبال ، اشتیاق بخاری ، شاہد نور ،ندیم انور اور دیگر نے کہا حکومت سکولز کھولنے کے فیصلے کو اپنے ساتھ ٹکرائو نہ سمجھے، حکومت فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولوں اور مدارس کو کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم میں ہونے والے حرج سے بچنے کیلئے ازخودپندرہ اگست سے کھول دینگے ،حکومت کی تعلیم کے حوالے سے غیر سنجیدہ روش کے باعث نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کام کرے گی،اگر حکومت نے نجی تعلیمی ادارے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال