مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو روزانہ 60 کلو گرام خالص عود سے معطر کیا جاتا ہے

مکہ مکرمہ(سی این پی)مسجد الحرام اور خانہ کعبہ آنے والے زائرین ہمیشہ خوشبو دار فضائوں میں طواف ، نماز، تلاوت اور عبادت کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ حرم پاک کو روزانہ خالص عود سے معطرکیا جاتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر رکھنا اعلی انتظامیہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ سعودی حکومت اس پر خطیر رقم خرچ کرتی ہے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن پاک میں مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی صفائی اور پاکی کا حکم دیا ہے ، اس لئے انتظامیہ حرم پاک کو معطر کرنے کے لئے روزانہ انتہائی اعلی درجے کا 60 کلو گرام خالص عود استعمال کرتی ہے۔صرف حجر اسود، رکن یمانی اور ملتزم پرروزانہ 20 تولہ عود استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں