نیویارک (سی این پی) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں بچوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا جبکہ لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا اور دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بھی مالی مشکلات سے دوچار کیا، اب بچوں کو اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہنانا لازمی قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی کم معلومات ہیں کہ بچوں میں یہ وائرس کیسے منتقل ہورہا ہے تاہم یہ شواہد موجود ہیں کہ کم عمر بچوں سے یہ دوسروں میں اسی طرح منتقل ہوتا ہے جیسے بالغوں سے منتقل ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2 کروڑ 23 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض ہیں جن میں سے 8 لاکھ 10 ہزار 914 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ 29 ہزار 604 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید