انتخابات میں ٹرمپ کی ہار، سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بھرمار

واشنگٹن(سی این پی)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک سے بڑھ ایک مزاحیہ میمز شیئر کی جا رہی ہے جس سے سب محظوظ ہو رہے ہیں۔تو چلیں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار پر چند مزاحیہ میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیل کر وائٹ ہائوس واپس آتے ہوئے۔ دی وائرل آفس نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک افسردہ آدمی کی ویڈیو تھی اور انہوں نے اسے ڈونلد ٹرمپ کی حالیہ صورتحال قرار دیا۔لکی یادو نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح لگ رہا ہے اور اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وائٹ ہائوس میں ٹرمپ۔ایک صارف نے بلی کی تصویر شیئر کی جس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کی ٹرمپ کی موجودہ حالت۔عامر فیض نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر کی اور ساتھ ہی تصویر کو 2020 کی بہترین تصویر قرار دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں