شکست کا غصہ، ٹرمپ نے 740 ارب ڈالرز کا دفاعی بل بھی مسترد کردیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر نے 740 ارب ڈالرز کے دفاعی بل کو بھی مسترد کردیا، ٹرمپ نے کہا کہ یہ دفاعی بل چین اور روس کیلئے تحفہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات 2020 میںشکست کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہار کا غصہ بلز کی منظوری پر نکالنا شروع کردیا۔امریکی صدر نے دفاعی بل بھی ویٹو کردیا، 740 ارب ڈالرز کا دفاعی بل مسترد کردیا جو رواں ماہ کانگریس نے منظور کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بل قومی سلامتی سے متعلق اقدامات میں ناکام رہا اور یہ بل چین اور روس کیلئے تحفہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بل قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیوں سے متعلق کوششو ں کے خلاف ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان اور یورپ سے فوجی انخلا محدود کرنے کی شق پر بھی اعتراض کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالرز کے کرونا ریلیف بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں