آزاد کشمیر زلزلہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی

مظفرآباد(سی این پی) میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی، درجنوں زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زلزلہ سے6ہزار گھر متاثرہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل میر پور آزاد کشمیر، جہلم، ظفر وال اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دوائوں اور راشن کی کمی نہیں ہے۔متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں