ریاض(سی این پی) سعودی وزیر نقل وحمل اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی سو فیصد سعودائزیشن کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اب ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں کے شعبے میں سو فیصد سعودائزیشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا جہاں کسی غیرملکیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد مقامیوں کو بڑی تعداد میں نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ آئندہ ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں سے متعلق کام صرف سعودی شہریوں کے لیے ہوں گے، سعودی نوجوانوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، نئی حکمت عملی سے ان کی اہداف مزید وسیع ہوں گے اور کامیابیاں ملیں گی۔انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودیوں کے سامنے آنے کی بدولت غیرملکی کارکنوں کا تناسب چار فیصد رہ گیا ہے، جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس میں مزید اسامیاں مقامیوں کے لیے ہوں گی۔سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارے پروگرامز بھی چلا رہے ہیں۔
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا