خورشید شاہ احتساب عدالت میں پیش، 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر(سی این پی)آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار خورشید شاہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں پیش، تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرتے ہوئے چودہ اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔سکھر کی احتساب عدالت میں مرکزی رہنما اور سینئر وکیل رضا ربانی نے خورشید شاہ کے وکیل کی حیثیت سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔ خورشید شاہ کے وکلا پینل کے رکن ایڈووکیٹ مکیش کمار چاولہ نے عدالت سے نیب حکام کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وکلا کے دلائل کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو 13 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں