اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، زلفی بخاری

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ہلال الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں، مشیران برائے براہ راست مجھے رپورٹ کریں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں سعودی عرب سے پاکستانی ڈاکٹرز کو نکالنے کے معاملے پر پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ وزارت صحت نے معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے رکھا ہے۔حکام پی ایم ڈی سی کے مطابق وزارت صحت سعودی وزارت صحت سے بات کریں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ جب پتہ چلا تو فوری وزارت صحت سے رابطہ کیا، جب تک سعودی وزارت صحت سے جواب نہیں آتا انتظار کیا جائے، ہمارے چار ڈاکٹر نکالے گئے باقیوں کو رکوا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں