بیجنگ(سی این پی)چینی فوج نے آواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا انتہائی تباہ کن سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل متعارف کرا دیا۔سپر سونک بلیسٹک نیوکلیئر میزائل ڈی ایف۔17 کو چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا جو امریکا کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ہائپر سونک گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل کم بلندی سے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی ایف۔17 ہوا کی رفتار سے بھی 25 گنا تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صرف 30 منٹ میں امریکا پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ چین نے جدید ترین بین البراعظمی ڈی ایف 41 میزائل بھی متعارف کرایا جسے دنیا کا سب سے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل قرار دیا جا رہا ہے اور جس کی رفتار 15000 کلومیٹر تک ہے۔ چین کے آرم کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایف 41 میزائل 10 وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی ماہرین کی جانب سے ڈی ایف 41 میزائل کو امریکا کے لیے صحیح معنوں میں خطرہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیکر اصل ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک