مقبوضہ کشمیر ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروائی جائیں، پاک امریکہ پبلک افیئر کمیٹی

واشنگٹن(سی این پی)پاک امریکا پبلک افیئر کمیٹی نے بائیڈن حکومت سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔امریکا میں مسئلہ کشمیر زیر بحث، میڈیا رپورٹس کے مطابق دی امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی نے ایک قرار داد کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروائی جائیں۔کمیٹی نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم پر انتہا پسند لیڈروں اور بھارتی فورسز پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں