مکہ مکرمہ، 54علما اور خطیبوں کو منصب سے ہٹا دیا گیا

مکہ مکرمہ(سی این پی)مکہ مکرمہ ریجن میں 54 علما اور خطیبوں کو منصب سے ہٹا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے ان علما اور خطیبوں کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی ان سے تعاون نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں