چینی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے باہمی امور سے متعلق بات چیت

فو ژو (سی این پی)چین اور ملائیشیا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ پر اعلی معیار کا تعاون باہمی تعلقات کو ایک نئے دور کی جانب بڑھا رہا ہے۔یہ اتفاق رائے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی اپنے ملائیشین ہم منصب ہشام الدین حسین سے صوبہ فیوجیان کے شہر نان پنگ میں بات چیت کے دوران سامنے آیا ۔وانگ نے کہا کہ چین وبا کے بعد کے دور میں دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے ملائیشیا کے ساتھ اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے پر رضامند ہے۔انہوں نے ملائیشیا کے ساتھ نوول کرونا وائرس ویکسین اورادویات کی تحقیقات میں تعاون بڑھانے کے لئے چین کی رضامندی کا بھی اظہار کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنی ترقیاتی حکمت عملی منسلک کر نی چاہئے اور 5 جی ، ڈیجیٹل معیشت اور جدید زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔حسین نے وبائی مرض سے نمٹنے میں چین کی مدد کو سراہا ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ملائیشیا اور چین ایک خاندان ہیں۔حسین نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ علاقائی ملکوں کو تقسیم کرنے کی بیرونی قوتوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ،ملائیشیا کو وبائی مرض کی روک تھام اور قابو پانے کے بارے میں چین کے تجربے سے سبق سیکھنے کی امید ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت توانائی ، سرمایہ کاری اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی توقع کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں