برسلز(سی این پی)بیلجیم نے کرونا وائرس کی بھارتی قسم کو خطرناک ترین قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے شعبہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا بھارتی ویریئنٹ برسلز کے ایک رہائشی میں مثبت آ گیا ہے۔چند دن قبل بھارت سے بیلجیم پہنچنے والے 20 طالب علموں میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا تھا، جس کے بعد غیر ملکی طلبہ کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔بھارتی طلبہ کا گروپ جمعرات کے روز بیلجیم کے لیوون اور آلسٹ کے علاقوں میں ایک نرسنگ کورس میں شرکت کے لیے بیلجیم پہنچا تھا، جب ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو گروپ میں شامل تمام طلبہ مثبت نکلے، بیلجیم صحت حکام پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ یہ کرونا وائرس کی ایک نئی شکل تھی جسے ماہرین نے انڈین ویریئنٹ کا نام دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد کئی یورپی اور ایشیائی ممالک نے بھارتی کرونا وائرس کی قسم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بھارت کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہفتے سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی 3 لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی صورت حال کو انتہائی دل خراش ہے قرار دیا۔ادھر دو نئے ممالک آسٹریلیا اور تھائی لینڈ نے بھی بھارتی پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے، آسٹریلیا نے 15 مئی تک بھارت سے پروازوں کی آمد پر پابندی لگائی۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا