کراچی (سی این پی )کرکٹ کے میدانوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فولوورز کی تعداد2 ملین ہوگئی ہے۔بابر اعظم سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فولوورز رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب بابر اعظم نے یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔خیال رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق