جدہ (سی این پی)سعودی عرب نے کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی اور مسافروں کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم غیر ملکی مسافروں کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونالازمی ہے۔سعودی جی اےسی اے نے مزید کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانیوالے غیرملکیوں کوسعودی عرب آمد پر7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔یاد رہے سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ملکوں کی فہرست سے 11 ممالک کو نکالنے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو مسافروں کو مملکت لانے کا اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ 11 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے ان غیر ملکیوں کو جنہیں استثنی نہیں قرنطینہ کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے سات دن مخصوص ہوٹل میں گزارنے ہوں گے۔وزارت صحت کی شرائط کے مطابق قرنطینہ کی پابندی کے دوران چھٹے دن “پی سی آر” ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی وہ معمول کے مطابق قرنطینہ کی پابندی ختم کر سکیں گے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق