وزیراعظم کی چئیرمین اورئنٹ گروپ ،گیژوبا گروپ کے سی ای او سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

چین(سی این پی) وزیراعظم عمران خان سے اورئنٹ گروپ کے چیئرمین اور گیژوبا گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےاورئنٹ ہولڈلنگز گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین اور چائنہ گیژوبہ گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی۔جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان سے لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے سی ای او نے بھی ملاقات کی، لانگ مارچ ٹائر کمپنی دنیا میں ٹائر بنانے والی بہترین کمپنی سمجھی جاتی ہے ۔ ملاقات میں کاروباری معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیاراور وزیرریلوے شیخ رشید موجودتھے جبکہ مشیر تجارت ،معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بھی ملاقاتوں میں شرکت کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین پہنچ چکے ہیں ۔حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ پاک، چین وزرائے اعظم کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تجارت، کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کے کاروباری اورکارپوریٹ شعبے کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں