یو اے ای(سی این پی)دبئی میں تین روزہ “بگ سیل” جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ ریاست کے شاپنگ سینٹرز میں صارفین نوے فیصد تک رعایتی نرخوں پر پسندیدہ اشیاء حاصل کرسکیں گے.میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں موسم گرما کی آمد پر تجارتی اور تفریحی مراکز پر صارفین کو خصوصی پیشکش اور آفرز جاری کی جاتی ہیں، یہ کاروباری افراد کیلئے مصروف ترین سیزن مانا جاتا ہے۔
تین روز کے دوران دبئی کے بازاروں میں زبردست گہما گہمی ہوگی۔ اس دوران ریٹیل سیکٹر کو فائدہ ہوگا، دبئی کے باشندوں کے علاوہ سیاحت کے لیے آنے والے بھی بگ سیل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی سب پرلازمی ہوگی۔دبئی کے تجارتی مراکز اور بین الاقوامی ٹریڈ مارک والے سینٹرز ایک طرف تو رعایتی قیمت پر سامان فروخت کریں گے اور دوسری جانب تفریحاتی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو بھی سہولتیں دیں گے۔تجارتی مراکز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 27 سے 29 مئی کے دوران 72 گھنٹے کے لیے فیملی کے تمام افراد کے حوالے سے اچھی پیشکشیں دی تھیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق