امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، حملہ آور سمیت تین افرادکی موت

فلوریڈا(سی این پی) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں 2 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ کے گروسری سٹور میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو سالہ بچہ جان سے چلے گئے۔ میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں