لاہور(سی این پی)(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی ہے، جن ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے ان میں جلیل احمد شرقپوری، اشرف انصاری، غیاث الدین، فیصل نیازی، رئیس نبیل احمد،عنضفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے۔ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں اورعلاقےکے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے، اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، پنجاب کا نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا، صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے، ہر ضلع کے لئےعلیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے، کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونےدیں گے۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل