اسلام آباد(سی این پی)این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے اور 10،9محرم الحرام کو ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کرلیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن سنٹرز 14 اگست کو کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق 10،9محرم الحرام کوملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈین ویئرنٹ وبا پھیل رہا ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں بھارتی ویئرنٹ سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنےلگا، جس کے باعث محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عمل ناگزیر بن چکا ہے۔خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 81 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ