ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 30 اکتوبر سے نرسری اور پرائمری کے طلبا بھی اسکول جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق مملکت میں آئندہ چند روز سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہونے جارہا ہے اور تعلیمی اداروں میں ان طلبا کو داخل ہونے دیا جائے گا جن کی عمر 12 سال یا اس سے زائد ہو اور ویکسینیشن بھی شرط ہے۔سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نرسری اور پرائمری اسکول کے طلبا 30 اکتوبر 2021 سے براہ راست اسکول کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں گے، فی الحال ان کی تعلیمی سرگرمیاں آن جاری رہیں گی۔وزارت تعلیم نے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کے لیے آپریشنل ماڈلز اور گائیڈز کی منظوری دی ہے، مملکت کے 13 صوبوں اور کمشنریوں میں تعلیمی اداروں کو اس سلسلے میں تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔نرسری اور پرائمری اسکول میں طلبا منظور شدہ ایجوکیشن پلیٹ فارموں کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کریں گےہدایت نامہ کے مطابق پرائمری اور نرسری کے طالب علموں کی کلاسیں ساڑھے تین بجے سے لے کر شام سات بجے تک ہوں گی، اگر 70 فیصد آبادی نے دو خوراکیں لگوا لیں تو مذکورہ بچوں کو 30 اکتوبر سے پہلے بھی بلایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو مڈل اور ثانوی اسکولوں میں آ کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت اس صورت میں ہوگی جبکہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم