پیرس(سی این پی)فرانس اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس نےاتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین ویلس کے درمیان رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔میڈیا کےمطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکا اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سےچلنےوالی آبدوزیں بنانےمیں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے 2016 میں فرانس اور آسٹریلیاکے درمیان آبدوزیں فراہم کرنےکا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف