ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے اسکولوں کے گیٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کوروناوائرس پر کنٹرول پانے کے بعد اسکولوں کے داخلی دروازوں پر ٹمپریچر چیک کرنے کی پابندی ختم کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کی وزارت تعلیم نے اسکولوں سے متعلق کورونا وبا کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی ہیں جن میں مذکورہ پابندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں میزوں والی رکاوٹیں بھی ختم کی جارہی ہیں، بسوں میں سماجی فاصلے کی شرط میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کا خیال رکھا جائے گا، مرحلہ وار جائزہ لیتے رہیں گے۔سعودی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں تعلیم دینے والے عملے، انتظامی کارکنان، طلبا سب وبا سے محفوظ رہیں، نئی گائیڈ کا بنیادی مقصد سکولوں میں تعلیم کا عمل محفوظ طریقے سے جاری رکھنا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق