لندن(سی این پی)میڈیارپورٹس میں برطانیہ کو بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت قرار دے دیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں لوگوں کے ایک ارب ڈالر اڑا لیے گئے جب کہ بیرون ملک سے دھوکے بازی میں بھارت اور مغربی افریقا کے شہری ملوث نکلے۔تاریخ میں کسی بھی سال کے مقابلے میں گزشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ فراڈ کے کیسز سامنے آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک بینکنگ میں اسکیمز اور فراڈ کے کیسز لاک ڈائون کے عرصے میں سب سے زیادہ ہوئے ہیں اور اس کی وجہ صارفین کا اپنا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر بڑی تعداد میں اپ لوڈ کرنا ہے کیونکہ کرمنلز بینک صارفین کی معلومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے رقم چوری کرتے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں ایک بلین ڈالر چوری ہوئے جوکہ سال 2020 کے مقابلے میں 30 فیصد اور سال 2017 کے مقابلے میں 60 فیصد اضافی ہے۔برطانوی حکومت کے ماتحت نیشنل اکنامک کرائم سینٹر نے بینکنگ سیکٹر سے اتفاق کرتے ہوئے اسے برطانیہ کے دفاع کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔دفاعی ماہرین اور سینئر بینکرز کا کہنا ہے کہ بہت سے فراڈ اٹیکس بیرونِ ملک سے کیے گئے ہیں جن میں بھارت اور ویسٹ افریقا شامل ہیں، اِن جرائم سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکام نے فیس بک، گوگل، ایمازون اور ای بے سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔سماجی روابط اور ای کامرس کی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کے فراڈ کی روک تھام کی جائے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک