کویت سٹی(سی این پی)مشرق وسطی میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے ، میڈیا کا کہنا ہے آسام پولیس مسلمانوں پر انتہا درجے کا ظلم و تشدد کر رہی ہے ، اور بھارت میں مسلمان ہونا ہی جرم بن گیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مشرق وسطی میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل پڑی، لوگوں نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا دیئے۔ کویت اسمبلی کے ارکان نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروہوں کی طرف سے مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کی مذمت کی اور بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخیلی نے کہا کہ انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بھارتی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے،بین الاقوامی برادری اس جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔ مودی کی ہندو حکومت ایک منظم پالیسی کے تحت اور بین الاقوامی خاموشی میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور انہیں قتل کر رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق خلیج میں 30 لاکھ سے زائد ہندو کام کرتے ہیں جنہیں احترام دیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو میں آسام پولیس نے ایک مسلمان کو گولی مار کر شہید کر دیا اور ایک فوٹو گرافر مسلمان کی لاش کو ٹھوکریں مارتا رہا جس پر مشرق وسطی کی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا