نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے عیسائی برادری کی نگرانی میں چلنے والے سکول پر ہلہ بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور اساتذہ کو دھمکیاں دیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مسلمانوں اورسکھوں کے بعد اب عیسائیوں سمیت اقلیتیں نشانے پر ہیں، مودی سرکار کی شہہ پر ہندو انتہا پسند دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سکول پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بو ل دیا، انہو ں نے سکول پر حملے کے دوران اساتذہ اور دیگر عملے کو دھمکیاں دیں،سکول میں توڑ پھوڑ کی اور پتھرائو بھی کیا۔ہندو شدت پسندوں کے حملے کے وقت سکول میں امتحانات کا سلسلہ جاری تھا، بچے بری طرح خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے بنچوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگاکر سکول پر حملہ کیا تھا۔بھارتی پولیس نے روایتی بے حسی دکھاتے ہوئے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ کچھ عرصے پہلے ایک مسلمان نوجوان کو مسجد میں نماز پڑھنے پر ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے شدید زدوکوب کرکے بری طرح زخمی کر دیا تھا، بھارتی پولیس نے اس معاملے میں بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا۔
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا