آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، احسن اقبال کیخلاف نئی انکوائری کھول دی گئی

لاہور(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پر نئی انکوائری کھول دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی باضابطہ انکوائری کی منظوری دے دی۔ نیب راولپنڈی کو فوری طور پر ن لیگی رہنما کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارروال سپورٹس سٹی میں مالی خورد برد سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں