پارک لین کیس میں آصف علی زرداری کے معاون وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد(سی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے ایک نئی پریشانی کھڑی ہو گئی، پارک لین کیس میں سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے۔نیب ٹیم نے جاوید حسین کا جسمانی ریمارنڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت پیش کیا۔ پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزم جاوید حسین سے مزید تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کے جسمانی ریمارنڈ کو کتنے روز ہو چکے ہیں جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جاوید حسین کے ریمانڈ کو 49 روز ہو گئے ہیں۔عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں