جنیوا(سی این پی)یوکرین تنازع پر امریکا اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام ہوگیا۔امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین اور روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف کے درمیان ملاقات تقریبا 8گھنٹے تک جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد روس نے امریکا کو کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ دونوں فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔میڈیا کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ امریکا نے روسی وفد کے ساتھ 8 گھنٹے تک واضح اور فیصلہ کن بات چیت کی جبکہ دو طرفہ امور پر مزید تفصیلی بات چیت کیلئے جلد ہی دوبارہ ملاقات کیلئے امریکا تیار ہے۔دوسری جانب روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کے ساتھ ہونے والے سکیورٹی مذاکرات کو پیشہ ورانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایک پیش رفت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکا سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔سرگئی ریابکوف نے مزیدکہا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاہدے کی بنیاد موجود ہے لیکن واشنگٹن کو تصادم کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کو نیٹو رکنیت نہ ملنے کی خواہش سے متعلق امریکا روس مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔روسی نائب وزیرخارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کا ردعمل فوجی تکنیکی نوعیت کا ہو گا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق