نیویارک(سی این پی)یورپی یونین نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کیلئے پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ امریکا اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی روسی صدر کے اقدام کی مذمت کی۔امریکا، جرمنی اور برطانیہ نے روسی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے علیحدہ ہونے والے علاقوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق امریکیوں کو ان علاقوں میں سرمایہ کاری یا تجارت سے روک دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن روسی اقدام پر جلد نیا حکم نامہ جاری کریں گے۔برطانوی وزیراعظم بھی روسی صدر کے اقدام کے خلاف بول پڑے۔ بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، پیوٹن کے اقدام سے چیزیں غلط سمت میں جا رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی روسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کو آزاد تسلیم کرنا کیف کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، پیوٹن کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں سے متصادم ہے۔خیال رہے روس نے دو یوکرینی ریاستوں کی آزادی کو تسلیم کرلیا۔ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی دو ریاستوں ڈونسیک اور لوہانسک میں روسی فوج داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں قتل عام مسلسل کئی سالوں سے جاری ہے، یوکرین کو نیٹو کا حصہ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جس کا مقصد فضائی راہداری کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک