دبئی(سی این پی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے فیوچر میوزیم کا افتتاح کردیا۔اماراتی ریاست دبئی میں بنائے گئے فیوچر آف دا میوزیم کے افتتاح کے موقع پر امارات کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، اس موقع پر شیخ راشد المکتوم نے کہا کہ فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ،عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے۔فیوچر میوزیم کے افتتاح کے موقع پر دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کے پاسپورٹ پر فیوچر میوزیم کی اسٹیمپ لگائی جب کہ برج العرب نے عربی رسم الخط کا خصوصی اجرا کیا۔واضح رہے کہ دبئی کے شیخ زاید روڈ کے ساتھ نمایاں نظر آنے والا بیضوی نما میوزیم آف دی فیوچر طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن گیا ہے۔نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں شامل کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 30 ہزار مربع میٹر پر محیط فیوچر میوزیم صحت، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اسمارٹ سٹیز سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی لیباریٹریوں پر مشتمل ہے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا