بہار(سی این پی)بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں کئی روز قبل اسکول کی طالبات کے حجاب پر پابندی سے شروع ہونے والا معاملہ اب دیگر اداروں میں بھی پہنچ گیا ہے۔اسلامو فوبیا کا تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک بینک نے حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار کر دیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیش لینے کے لیے بینک گئی تو کائونٹر پر بیٹھے بینک ملازم نے کہا کہ حجاب نہیں اتارو گی تو کیش نہیں ملے گا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بینک اہلکار نے متاثرہ خاتون سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔دوسری جانب جب بینک کے اعلی حکام نے متاثرہ خاندان کو ملازم کو فارغ کیے جانے کا پیغام دیا تو خاتون کے اہلخانہ نے بینک حکام سے اپیل کی کہ ملازم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری سے فارغ نہ کیا جائے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک