وزیراعظم کا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ عدالت سے قانون اور آئین کے مطابق معاملے کے جلد حل کی درخواست کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سیس کی رقم واپسی کیلئے آرڈیننس کا اجرا صنعتی شعبے سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں